بجٹ میں کمپنیوں کے لئے ٹیکس ریٹ اگلے دو سال کے لئے 29 فیصد پر فکس کرنے کی تجویز

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں ملک کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کے لئے ٹیکس ریٹ اگلے دو سال کے لئے 29 فیصد پر فکس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2014ءسے قبل کمپنیوں کے …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں ملک کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کے لئے ٹیکس ریٹ اگلے دو سال کے لئے 29 فیصد پر فکس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2014ءسے قبل کمپنیوں کے لئے ٹیکس کی شرح 35فیصد تھی۔ ٹیکس کی شرحوں میں ٹیکس سال 2014ءسے ٹیکس سال 2018ءتک ہر سال ایک فیصد کمی کر کے اسے 30فیصد تک لایا گیا۔ اس وقت ٹیکس کی شرح 29فیصد ہے۔ چونکہ ٹیکس ریٹ میں پہلے ہی 35فیصد سے 29فیصد تک نمایاں کمی کی جا چکی ہے اور ملک کے معاشی حالات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تجویز ہے کہ کمپنیوں کے لئے ٹیکس ریٹ کو اگلے دو سال کے لئے 29فیصد پر فکسڈ کر دیا جائے۔

Leave a Reply