برازیلیہ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) برازیل میں افراط زر کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برازیل کی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح 8.48 ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست میں یہ شرح 8.97 تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ قیمتوں میں صرف 0.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست میں قیمتوں میں اضافے کی …
برازیل میں افراط زر کی شرح میں کمی
مزید خبریں
برازیلیہ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) برازیل میں افراط زر کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برازیل کی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح 8.48 ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست میں یہ شرح 8.97 تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ قیمتوں میں صرف 0.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست میں قیمتوں میں اضافے کی شرح 0.44 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ خوراک کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے








