برازیل میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔شنہوا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جنوب مشرقی ریاست مناس کیریس میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار سامنے سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی۔
برازیل میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو۔22اپریل (اے پی پی):برازیل میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔شنہوا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جنوب مشرقی ریاست مناس کیریس میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار سامنے سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی۔
فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کار ڈرائیور، اس کی اہلیہ، تین بچے اور بچوں کی نانی شامل ہیں، جبکہ ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔








