برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں خواتین دستکاری بازار کا انعقاد بازار کے انعقاد کا مقصد کھانے پینے کی اشیا، موسیقی اوردستکاریوں کے ذریعے ملک کی عظیم ثقافت اجاگر کرنا ہے، سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) آزادی کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے اور بیرون ممالک پاکستانی ثقافت کے فروغ کی غرض سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے خواتین دستکاری بازار …
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں خواتین دستکاری بازار کا انعقاد
مزید خبریں
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں خواتین دستکاری بازار کا انعقاد
بازار کے انعقاد کا مقصد کھانے پینے کی اشیا، موسیقی اوردستکاریوں کے ذریعے ملک کی عظیم ثقافت اجاگر کرنا ہے، سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) آزادی کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے اور بیرون ممالک پاکستانی ثقافت کے فروغ کی غرض سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے خواتین دستکاری بازار کا انعقاد کیا۔ خواتین کی کثیر تعداد نے پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی دستکاریوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ خواتین نے ہاتھوں سے بنی کشیدہ کاری والی شالیں، بیگ، ملبوسات، زیورات، کھسے، جوتے اورگھروں کی سجاوٹ کےلئے لکڑی اوردھات سے تیار کردہ اشیا انتہائی پسند کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہاکہ اس بازار کے انعقاد کا مقصد کھانے پینے کی اشیا، موسیقی اوردستکاریوں کے ذریعے ملک کی عظیم ثقافت اجاگر کرنا ہے۔








