لندن ۔ 30 جون (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے صرف 14 ووٹوں کے فرق سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا تاہم ان کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا۔تھریسا مے کی حکومت کے حق میں 323 اور مخالفت میں 309 ووٹ پڑے۔تھریسا مے نے شمالی …
برطانوی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ
لندن ۔ 30 جون (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے صرف 14 ووٹوں کے فرق سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا تاہم ان کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا۔تھریسا مے کی حکومت کے حق میں 323 اور مخالفت میں 309 ووٹ پڑے۔تھریسا مے نے شمالی آئرلینڈ کی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی (ڈی یو پی) کی مدد سے اعتماد کا ووٹ جیتا جس کے 10 ارکان نے کنزرویٹو پارٹی کی وزیراعظم تھریسا مے کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ برطانوی عوام کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں۔









