برطانیہ کے شہر برسٹل میں گھر میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک رہائشی مکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

لندن ۔4مئی (اے پی پی):برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک رہائشی مکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک گھریلو نوعیت کے جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ تین افراد جن میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے ، معمولی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے ۔