برکس مشرق وسطیٰ امور کے نائب وزرائے خارجہ/خصوصی ایلچیوں کا مشاورتی اجلاس ، چین کا امن کے فروغ پر زور

برکس مشرق وسطیٰ امور کے نائب وزرائے خارجہ/ خصوصی ایلچیوں کے اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ امور پر چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کیں جو تنازع کے خاتمے اور خطے میں موجودہ بحران کا حل فراہم کرتی ہیں۔

بیجنگ۔25اپریل (اے پی پی):برکس مشرق وسطیٰ امور کے نائب وزرائے خارجہ/ خصوصی ایلچیوں کے اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ امور پر چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کیں جو تنازع کے خاتمے اور خطے میں موجودہ بحران کا حل فراہم کرتی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو آزادی اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا چاہیے، انصاف اور اخلاقیات کی پاسداری کرنی چاہیے، تاکہ مشرقِ وسطیٰ اور دنیا میں قیام امن کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جا سکے ۔