بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، لیوس اور پولارڈ کی جارحانہ اننگز، آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 68 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کی، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ڈھاکہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایون لیوس اور کیرن پولارڈ کی جارحانہ اننگز کے بعد شاہد آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ کی …
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، لیوس اور پولارڈ کی جارحانہ اننگز، آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ

مزید خبریں
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، لیوس اور پولارڈ کی جارحانہ اننگز، آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 68 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کی، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
ڈھاکہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایون لیوس اور کیرن پولارڈ کی جارحانہ اننگز کے بعد شاہد آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو 68 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، لیوس اور پولارڈ نے بالترتیب 65 اور 52 رنز کی اننگز کھیل کر اور آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتے کو کھیلے گئے بی پی ایل کے 19 ویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، لیوس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، آفریدی 15 رنز بنا سکے، پولارڈ نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے








