راولپنڈی۔31اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ میں ٹاس صبح 9 بجکر 15 منٹ پر ہوا ، پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ابرار احمد اور …
بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی۔31اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ میں ٹاس صبح 9 بجکر 15 منٹ پر ہوا ، پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، ابرار احمد ، محمد علی ، میر حمزہ ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
بنگلہ دیش نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ، شریف الاسلام کی جگہ تسکین احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے،ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شانتو ، شادمان اسلام ، ذاکر حسن ، مومن الحق ، مشفق الرحیم ، شکیب الحسن ، لٹن داس ، مہدی حسن میراز ، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں ۔ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا ، مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی ، واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔









