اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ بچوں کے مسائل کے حل کیلئے چلڈرن محتسب مقرر کیا جائے، ہم سب کو عہد کرنا چاہئے کہ ہم چائلڈ لیبر میں ملوث نہیں ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز نیشنل چلڈرن کمشنر کے زیراہتمام ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ورکشاپ کے دوران اتفاق رائے سے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور ایم …
بچوں کے مسائل کے حل کیلئے چلڈرن محتسب مقرر کیا جائے، وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ بچوں کے مسائل کے حل کیلئے چلڈرن محتسب مقرر کیا جائے، ہم سب کو عہد کرنا چاہئے کہ ہم چائلڈ لیبر میں ملوث نہیں ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز نیشنل چلڈرن کمشنر کے زیراہتمام ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ورکشاپ کے دوران اتفاق رائے سے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور ایم این اے آسیہ ناصر کو بچوں کے حقوق کیلئے سینٹ اور قومی اسمبلی میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ پاکستان میں چلڈرن محتسب مقرر کیا جائے‘ گھروں‘ بازاروں‘ ورکشاپوں‘ فیکٹریوں‘ زراعت اور دیگر شعبوں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے سب عہد کریں کہ وہ چائلڈ لیبر میں نہ صرف خود ملوث نہیں ہوں گے بلکہ چائلڈ لیبر کے خلاف شعور بیدارکرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔








