پرتھ۔20جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ناک آؤٹ میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو 50 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ برسبین ہیٹ سے ہو گا اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ ہفتہ کے روز پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں …
بگ بیش لیگ ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو 50 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
پرتھ۔20جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ناک آؤٹ میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو 50 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ برسبین ہیٹ سے ہو گا اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی ۔
ہفتہ کے روز پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے ، جیک ویدرالڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز بنائے ، ایرون ہارڈی اور کوپر کونولی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، پرتھ سکارچرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
، سیم فیننگ اور کوپر کونولی نے 31 ، 31 رنز بنائے ، لائیڈ پوپ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، کیمرون بوائس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔








