راولپنڈی ۔ 6 مارچ (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر باگسر پر شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں گاﺅں میرا کے رہائشی دوشہری 55 سالہ عظمت بی بی اور 75 سالہ بابر جان ولد غلام محمد زخمی ہوئے۔ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے علاوہ …
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر باگسر پر شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ، پاکستان آرمی موثر اور ٹارگٹ ردعمل سے ہر قیمت پر اپنے شہریوں کا تحفظ کرے گی،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 مارچ (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر باگسر پر شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں گاﺅں میرا کے رہائشی دوشہری 55 سالہ عظمت بی بی اور 75 سالہ بابر جان ولد غلام محمد زخمی ہوئے۔ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے علاوہ بھارت مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ پاکستان آ رمی نے متعدد مرتبہ اپنا اخلاقی نکتہ نظر ظاہر کیا ہے کہ وہ اعلیٰ پیشہ وارانہ فوج ہونے کی نسبت سے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتے، لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب کشمیری بھائی پہلے سے ہی پسے ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج آزاد جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان آرمی موثر اور ٹارگٹ ردعمل سے ہر قیمت پر اپنے شہریوں کا تحفظ کرے گی۔ پی اے ایف اور پاکستان نیوی فضائی اور سمندری حدود میں مسلسل نگرانی اور انتباہ کی حالت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔








