بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری، بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی ۔ 13 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا اور بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب …

راولپنڈی ۔ 13 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا اور بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کیرالہ، کوٹ کوٹیرہ،کھوئی رٹہ، سبزکوٹ، بارو، ٹینڈر اورخنجر سیکٹروں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے صبح سات بجے سے جاری اس فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے جن میںحاجی محمد یونس ولد عبدالعزیز، ریحانہ بی بی زوجہ محمد آصف اورثمینہ بیگم زوجہ طفیل مغل شامل ہیں۔

Leave a Reply