بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 25سالہ نوجوان مزدور شہیدہوگیا

راولپنڈی۔ 07 فروری (اے پی پی)بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 25سالہ نوجوان مزدور شہیدہوگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بھارتی غیر زمہ دارانہ رویے سے ایک اور جان چلی گئی ۔ منگل کو بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے 25سالہ نوجوان مزدور اشفاق احمد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا کیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کابروقت اور موثر جواب دیا گیا ۔رات گئے شدید زخمی ہونے والا مزدور شہید ہوگیا ۔