بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 کو کھیلا جائیگا

نئی دہلی ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ اس سے قبل میزبان بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 239 کی عبرتناک شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی