بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہوگا

کولکتہ۔ 03نومبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 نومبر تک ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم دورے کا آغاز انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور اور تیسرا 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو دھرم شالا، دوسرا 13 دسمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک، دوسرا 22 دسمبر کو انڈور اور تیسرا 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔