راجکوٹ۔ 02نومبر (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی 20 میچ (کل) ہفتہ کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دہلی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے شکست دی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے …
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
راجکوٹ۔ 02نومبر (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی 20 میچ (کل) ہفتہ کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دہلی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے شکست دی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دے چکا ہے۔








