احمد آباد۔14مارچ (اے پی پی):بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میزبان ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایشان …
بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

مزید خبریں
احمد آباد۔14مارچ (اے پی پی):بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میزبان ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایشان کشن نے 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
اوپنر جیسن رائے نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان ایون مورگن 28 ، ڈیوڈ میلان اور بین سٹوکس 24 ، 24 جبکہ جونی بیئرسٹو 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر اور شردل ٹھاکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف کپتان ویرات کوہلی اور ایشان کشن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 17.5 اوورز میں 3 وکٹوںکے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ویرات کوہلی نے کپتان اننگز کھیلتے ہوئے49 گیندوں پر ناقابل شکست 73 رنز بنائے جبکہ ایشان کشن نے 32 گیندوں پر 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔








