بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 451 رنز بنا کر 51 رنز کی برتری حاصل کر لی

ممبئی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ویرات کوہلی اور مرلی وجے کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 451 رنز بنا لئے اور اسے مہمان ٹیم کے خلاف 51 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، کوہلی 147 اور جیانت یاداو 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود …

ممبئی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ویرات کوہلی اور مرلی وجے کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 451 رنز بنا لئے اور اسے مہمان ٹیم کے خلاف 51 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، کوہلی 147 اور جیانت یاداو 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کوہلی اور وجے نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچریاں بنا کر انگلش ٹیم کو بھرپور جواب دیا، مرلی وجے 136 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ کوہلی 147 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، 364 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد جیانت نے اپنے قائد کا ساتھ دیا، دونوں نے آٹھویں وکٹ میں 87 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر اپنی ٹیم کو 51 رنز کی برتری دلائی، معین علی، عادل رشید اور جوروٹ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

Leave a Reply