بھارت نے اینٹیگا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 566 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، ویراٹ کوہلی کی ڈبل سنچری، ایشون نے 113 رنز بنائے

اینٹیگا ۔ 23 جولائی (اے پی پی) بھارت نے اینٹیگا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 566 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، کپتان ویراٹ کوہلی نے 200 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ روی چندرن ایشون نے 113 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنا لئے۔ تفصیلات کے مطابق سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں ٹیسٹ …

اینٹیگا ۔ 23 جولائی (اے پی پی) بھارت نے اینٹیگا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 566 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، کپتان ویراٹ کوہلی نے 200 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ روی چندرن ایشون نے 113 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنا لئے۔ تفصیلات کے مطابق سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بھارتی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، ویراٹ کوہلی نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی اور 200 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ روی چندرن ایشون نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری ٹیسٹ سنچری سکور کی اور 113 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔

Leave a Reply