سلانوالی۔3 اکتوبر(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بھنڈی کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ بھنڈی کے کا شت کار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں بھنڈی توری کی فصل پر بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ ہونے سے نقصان پہنچتا ہے اس سے نمٹنے کیلئے کانفیڈار محلول استعمال کریں بھنڈی تور ی کی فصل پر مر جھاﺅ کی بیماری کی وجہ سے …
بھنڈی کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کی ہدا ےت

مزید خبریں
سلانوالی۔3 اکتوبر(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بھنڈی کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ بھنڈی کے کا شت کار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں بھنڈی توری کی فصل پر بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ ہونے سے نقصان پہنچتا ہے اس سے نمٹنے کیلئے کانفیڈار محلول استعمال کریں بھنڈی تور ی کی فصل پر مر جھاﺅ کی بیماری کی وجہ سے پودے کی جڑےںسو کھنا شروع ہو جاتی ہےں، حملہ شدید ہوجا ئے تو پودے مر جاتے ہیں، بیماریوں کے کنٹرو ل کیلئے فصلوں کا مناسب ہیر پھیر اور جلد پانی جذب کرنے والی زمین میں فصل کی کا شت اہم ہے بھنڈی توری پیلا روگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلا پڑ جاتاہے۔ ابتدا میں حملہ کی صورت میں پودے کا قد بھی متاثرہوتا ہے اس بیماری کو کنٹرو ل کر نا مشکل ہے تا ہم سفید مکھی کے کنٹرو ل سے اس پر کا فی حد تک قابو پایاجاسکتا ہے اس مقصد کیلئے کانفیڈا ر بحساب 0.2فیصد محلول کا استعمال اچھے نتائج دیتا ہے ۔








