راولپنڈی ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چولستان سپیشل ایجوکیشن سکول بہاولپور میں خصوصی بچوں کا عالمی دن منانے کے سلسلہ میں کھیلوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خصوصی بچوں نے حربی مشقوں، پی ٹی شو ، مختلف کھیلوں اور ثقافتی میلہ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ میجر جنرل معظم اعجاز، جی …
بہاولپور کھیلوں کی تقریب میںخصوصی بچوں نے حصہ لیا،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چولستان سپیشل ایجوکیشن سکول بہاولپور میں خصوصی بچوں کا عالمی دن منانے کے سلسلہ میں کھیلوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خصوصی بچوں نے حربی مشقوں، پی ٹی شو ، مختلف کھیلوں اور ثقافتی میلہ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ میجر جنرل معظم اعجاز، جی او سی بہاولپور ڈویژن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے آخر میں طلباءکے مابین انعامات تقسیم کئے۔ یہ سکول پاک فوج 1996ءسے چلا رہی ہے اور یہاں علاقہ کے خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔








