اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ بیت المال کے دفاتر میں آنے والے مستحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ منگل کو پراونشل ڈائریکٹوریٹ پشاور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت المال دفتر آنے والے مستحقین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں نیز ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل …
بیت المال کے دفاتر میں آنے والے مستحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے،چیئرمین عابد وحید شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ بیت المال کے دفاتر میں آنے والے مستحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ منگل کو پراونشل ڈائریکٹوریٹ پشاور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت المال دفتر آنے والے مستحقین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں نیز ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے پاکستان بیت المال معرض وجود میں آیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے حکام و اہلکار دن رات محنت کرکے مستحق افراد کو ان کا حق دلوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔ بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ موجودہ دور میں بنائے گئے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، سویٹ ہومز، چائلڈ لیبر سکول، ویمن امپاورمنٹ سنٹر اور جدید کمپیوٹرز سے آراستہ آئی ٹی لیب بہترین انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔








