بیجنگ بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش اختتام پذیر، عالمی ریکارڈ قائم

بیجنگ بین الاقوامی آٹوموبائل نمائشاختتام پذیر ہو گئی، جس میں متعدد عالمی ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ شرکانے چین کی آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا۔

بیجنگ۔4مئی (اے پی پی):بیجنگ بین الاقوامی آٹوموبائل نمائشاختتام پذیر ہو گئی، جس میں متعدد عالمی ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ شرکانے چین کی آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے بتایا کہ 10 روزہ یہ نمائش 24 اپریل کو "ذہانت کا مستقبل” کے عنوان کے تحت شروع ہوئی اور اس نے اپنے حجم کے لحاظ سے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا۔یہ نمائش 3 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر دو مقامات پر منعقد ہوئی، جس میں 1451 گاڑیاں پیش کی گئیں، جن میں 181 پہلی بار پیش کی جانے والی اور 71 تصوراتی گاڑیاں شامل تھیں۔رواں سال نمائش میں 12 لاکھ 80 ہزار سے زائد وزٹس ریکارڈ کیے گئے، جن میں تقریباً 65 ہزار غیر ملکی افراد بھی شامل تھے۔

نئی توانائی والی گاڑیوں نے بین الاقوامی شرکا کی خاص توجہ حاصل کی۔ 2025 میں ملک میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت 1 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئی، جو ملکی مارکیٹ میں نئی گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔نمائش میں گاڑیوں کی نئی اقسام بھی پیش کی گئیں، جن میں نہایت سادہ اندرونی ڈیزائن والی تفریحی گاڑیاں، سائبر طرز کے مضبوط پک اپ ٹرک اور برقی روٹر کرافٹ شامل تھے، جنہوں نے مستقبل کی نقل و حرکت کے تصور کو مزید وسعت دی۔عالمی آٹو موبائل صنعت نے اس نمائش کے دوران برقی اور ذہین ٹیکنالوجی کی طرف واضح رجحان ظاہر کیا۔