اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی) بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی جائیدادوںکے بارے میں معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے سو روزہ ایجنڈا کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات میں اضافہ اور قومی دولت کے ضیاع کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ ایف بی آر کے …
بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی جائیدادوںکے بارے میں معلومات حاصل کر لی گئیں، ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی) بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی جائیدادوںکے بارے میں معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے سو روزہ ایجنڈا کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات میں اضافہ اور قومی دولت کے ضیاع کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت کے پہلے سو دنوں کے دوران بیرون ملک جائیداد کے مالک ایک لاکھ 52ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی پراپرٹیز کی معلومات حاصل کی ہیں یہ اثاثہ جات ڈکلیئر نہیں کئے گئے تھے۔ اثاثوں کی مالیت کے مطابق ٹیکس وصولی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اسی طرح ایف بی آر نے 3ہزار ایک سو سے زائد امیر ترین افراد کو ٹیکس نوٹسز بھیجے ہیں جو اپنے گوشوارے جمع نہیں کراتے تھے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 4ہزار سے زائد جائیدادوں کی شناخت بھی کی گئی ہے جو پاکستانیوں کی ملکیت ہیں ان جائیدادوں کے مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔








