اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک نے بیلجیئم کی جانب سے ہیومن رائٹس کونسل کے حالیہ انتخابات میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے خارجہ تجارت کرس پیٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ …
بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کرس پیٹرز کی برسلز میں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک نے بیلجیئم کی جانب سے ہیومن رائٹس کونسل کے حالیہ انتخابات میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے خارجہ تجارت کرس پیٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو برسلز میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارت میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بیلجیئم کی جانب سے یو این ہیومن رائٹس کونسل کے انتخابات پاکستان کی حمایت کو سراہا جس کے نتیجہ میں پاکستان کونسل کا رکن بن گیا۔ بیلجیئم پاکستان کا یورپین یونین میں ساتواں بڑا تجارتی پارٹنر ہے، گزشتہ سال کے اختتام تک دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 842 ملین یورو تک پہنچ گیا ہے۔








