ٹوکیو۔13مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی، کے سربراہ تھامس باخ نے ٹوکیو گیمز اور 2022 میں منعقد ہونےوالی بیجنگ گیمز کے اتھلیٹس اور دیگر شرکاء کو چین کی بنی کورونا وائرس ویکسینز فراہم کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی، کے سربراہ تھامس باخ نے آئی او سی، کی جنرل اسمبلی کو بتایا …
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی اتھلیٹس کو چینی ساختہ ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش

مزید خبریں
ٹوکیو۔13مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی، کے سربراہ تھامس باخ نے ٹوکیو گیمز اور 2022 میں منعقد ہونےوالی بیجنگ گیمز کے اتھلیٹس اور دیگر شرکاء کو چین کی بنی کورونا وائرس ویکسینز فراہم کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی، کے سربراہ تھامس باخ نے آئی او سی، کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ انہیں چینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے ویکسین کی دستیابی میں اعانت کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی او سی، اولمپکس اور پیرالمپکس کی ٹیموں کے لیے ویکسینز کی اضافی خوراکوں کی لاگت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی او سی، گیمز میں شریک ہر فرد کو دو ٹیکے لگانے کے لیے درکار ویکسین کی حسب ضرورت مقدار حاصل کر سکتی ہے۔








