بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ

لندن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کی گیا۔ گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4 ہزار 775 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ اسی طرح ایلومونیم کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل …

لندن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کی گیا۔ گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4 ہزار 775 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ اسی طرح ایلومونیم کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1675 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ مبصرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Reply