نیویارک ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میںخام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جون کے بعد تیل کی قیمتیں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ روز برینٹ کروڈکے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 51.86 فی بیرل میں طے پائے ۔ ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 52.09ڈالر …
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میںخام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جون کے بعد تیل کی قیمتیں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ روز برینٹ کروڈکے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 51.86 فی بیرل میں طے پائے ۔ ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 52.09ڈالر ریکارڈ کی گئی جو 10جون کے بعد خام تیل کی بلند ترین سطح ہے ۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خا م تیل کی قیمتو ں میں 2.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 49.83ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ کاروباری سیشن کے دوران ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 49.97ڈالر تک پہنچ گئیں جو 29جون کے بعد بلند ترین شرح ہے۔








