اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سندھ نے بین الصوبائی تھروبال چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ بدھ کے روز چیمپئن شپ میں خواتین ایونٹ کے فائنل میچ میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دی ۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں سمیت شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور …
بین الصوبائی تھروبال چیمپئن شپ ویمنز ایونٹ میں سندھ نے پنجاب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سندھ نے بین الصوبائی تھروبال چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ بدھ کے روز چیمپئن شپ میں خواتین ایونٹ کے فائنل میچ میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دی ۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں سمیت شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ٹورنامنٹ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل تھروبال چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے صوبوں، ریجنل کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ 29 جنوری تک جاری رہے گی۔








