لاہور۔15مارچ (اے پی پی):بی این پولو کلب نے پانچویں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کلب نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیت لی۔ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پانچواں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2026 برائے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ (فائنل) سپانسرڈ بائی سرسبز کو سپانسرڈ بائی کنگڈم کا فائنل پنلٹی شوٹس پر ٹیم بی این پولو نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں سرسبز اور کنڈم ویلی …
بی این پولو کلب نے پانچویں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کلب نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیت لی
لاہور۔15مارچ (اے پی پی):بی این پولو کلب نے پانچویں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کلب نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیت لی۔ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پانچواں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2026 برائے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ (فائنل) سپانسرڈ بائی سرسبز کو سپانسرڈ بائی کنگڈم کا فائنل پنلٹی شوٹس پر ٹیم بی این پولو نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں سرسبز اور کنڈم ویلی کے تعاون سے منعقدہ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر تھے جبکہ سپانسرزفاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، کنڈم ویلی کے ایم ڈی غلام بھی مرتضی،سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان(ر) اور پولو لورز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بی این پولو اور ایف پولو کے درمیان فائنل میچ شروع ہوا تو دوسرے چکر کے اختتام پر سکور 4-3تھا کہ بارش انتہائی تیز ہوگئی اور گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ مزید نہ ہو سکا۔تاہم ٹیموں کے درمیان پنلٹی شوٹ ہوا جس میں بی این پولو نے ایف جی پولو کو 4-3 سے ہرا دیا۔
بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم اور ٹی ٹیو رئیوز نے اپنی چاروں پنلٹی پر گول سکور کیے جبکہ ایف جی پولو کی طرف سے امین رحمان ایک گول مس کر گئے جس پر بی این پولو نے پانچواں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کلب نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیت لیا۔آخرمیں گورنر پنجاب نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ لوکل کھلاڑیوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر نسیم، غیرملکی کا ایوارڈ ٹی ٹو رئیوز گنزو بہترین گھوڑی کا ایوارڈ بابر نسیم کی گھوڑی ڈولفینا سگو کو دیا گیا۔ میڈیم گول میں چار سے آٹھ گول میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ثاقب خان خاکوانی جبکہ موسٹ امپروڈ کھلاڑی امین رحمان، لو گول میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حمزہ مواز خان، موسٹ امپروڈ کھلاڑی میاں عباس مختار، -2-0 گول کیٹگری میں اایوارڈ عمر اشفاق، بہترین دو گول کھلاڑی کا ایوارڈ ابراہیم خلیل، دو سے چار گول میں امپروڈ کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع، ایمرجنٹ ٹیلنٹ ایوارڈ دیان بٹ، سپرٹ آف پولو ایوارڈ صوفی محمد عامر اور لیڈی ایوارڈ مس رابیل حسین کو دیا گیا۔









