بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سیف السویدی کی ملاقات

دوحہ۔6نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ( کیو آئی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سیف السویدی نے ملاقات کی۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا …

دوحہ۔6نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ( کیو آئی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سیف السویدی نے ملاقات کی۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کے امکانات پر زور دیا۔

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ کیو آئی اے کی جانب سے مزید سرمایہ کاری سے پائیدار معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ محمد سیف السویدی نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔