ڈھاکہ ۔ 07 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ وائی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں سلہٹ سکسرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہیں، لیگ …
بی پی ایل میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 07 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ وائی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں سلہٹ سکسرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہیں، لیگ کا ساتواں میچ رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ وائی کنگز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی گراﺅنڈ پر دوسرے میچ میں سلہٹ سکسرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔








