بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز (کل) سے ہوگا

ڈھاکہ۔ 02نومبر (اے پی پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز (کل) ہفتہ سے ہوگا۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی پروفیشنل فرنچائزز میں سات شہروں کی مختلف ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی جن میں چٹا گانگ وائی کنگز، کومیلا وکٹورینز، ڈھاکا ڈائنامائٹس، کھلنا ٹائٹنس، راج شاہی کنگز، رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ …

ڈھاکہ۔ 02نومبر (اے پی پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز (کل) ہفتہ سے ہوگا۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی پروفیشنل فرنچائزز میں سات شہروں کی مختلف ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی جن میں چٹا گانگ وائی کنگز، کومیلا وکٹورینز، ڈھاکا ڈائنامائٹس، کھلنا ٹائٹنس، راج شاہی کنگز، رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ سکسرز شامل ہیں۔ چٹا گانگ وائی کنگز کی قیادت سومیا سرکار، کومیلا وکٹورینزکی تمیم اقبال، ڈھاکا ڈائنامائٹس کی شکیب الحسن ، کھلنا ٹائٹنس کی محمود اللہ، راج شاہی کنگز کی مشفق الرحیم، رنگپور رائیڈرز کی مشرفی مرتضیٰ اور سلہٹ سکسرز کی صابر رحمان کریں گے۔ 39 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 46 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply