دبئی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، انہوں نے بھارت کے روندرا جدیجہ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے، 35 سالا اینڈرسن 2009ءمیں متھایا مرلی دھرن کے بعد ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے زائد العمر باﺅلر بن گئے ہیں جبکہ وہ یہ اعزاز پانے والے …
تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، جیمز اینڈرسن دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے
دبئی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، انہوں نے بھارت کے روندرا جدیجہ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے، 35 سالا اینڈرسن 2009ءمیں متھایا مرلی دھرن کے بعد ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے زائد العمر باﺅلر بن گئے ہیں جبکہ وہ یہ اعزاز پانے والے 2006ءمیں گلین میگراتھ کے بعد پہلے فاسٹ باﺅلر ہیں، بلے بازوں میں آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، اظہر علی ساتویں نمبر پر برقرار ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز شے ہوپ 11 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر کے بہترین 30 ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، بین سٹوکس نے ترقی پا کر معین علی کی جگہ چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سمتھ سرفہرست ہیں، جوروٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، پوجارا چوتھے، وارنر پانچویں، کوہلی چھٹے، اظہر علی ساتویں نمبر پر برقرار ہیں








