تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا اور عدالتوں پر دباﺅ ڈالنا ہے،عدالتیں آزاد ہیں، ان کا فیصلہ ہر کسی کو تسلیم کرنا ہوگا،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا اور عدالتوں پر دباﺅ ڈالنا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین عدالتی کارروائی کے وقفے کے دوران اور رات کو میڈیا پر بیٹھ کر عوام …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا اور عدالتوں پر دباﺅ ڈالنا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین عدالتی کارروائی کے وقفے کے دوران اور رات کو میڈیا پر بیٹھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا مقصد عدالتوں پر دباﺅ ڈالنا اور پاناما پیپرز پر سیاست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس سے قبل الیکشن کمیشن ‘ نیب اور پارلیمنٹ کا گھیراﺅ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحالت مجبوری سخت لب و لہجہ استعمال کرنا پڑتا ہے، اس کا مقصد ایک دوسرے کی کردار کشی کرنا نہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور عدالتوں کی سربلندی کی جنگ لڑی ہے۔ جمہوریت اور عدالتوں کی آزادی میں ہمارے آباﺅ اجداد کا خون شامل ہے۔ا نہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں ان ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں نے آمریت کا ساتھ دیا اور ججوں کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتیں آزادی سے کام نہ کرسکیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ملک آگے بڑھ نہیں سکتا اور ایسی قوم مردہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اور ان کا فیصلہ ہر کسی کو تسلیم کرنا ہوگا ۔عدالتوں کے سامنے دلائل دینا ہمارا کام نہیں وکلاءکا کام ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply