کراچی۔6نومبر (اے پی پی):ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ سکرین میں دراڑیں آنے پر احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔ یہ واقعہ تقریباً 34ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر (ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی) کے باعث پیش آیا۔ جمعرات کو جاری اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ پائلٹ کی جانب سے …
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کے کراچی میں اترنے کے بارے میں وضاحت

مزید خبریں
کراچی۔6نومبر (اے پی پی):ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ سکرین میں دراڑیں آنے پر احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔ یہ واقعہ تقریباً 34ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر (ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی) کے باعث پیش آیا۔
جمعرات کو جاری اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ پائلٹ کی جانب سے پرندے کے ٹکرانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور پرواز کے دوران ایمرجنسی ڈیکلیئر نہیں ہوئی۔ طیارے نے صبح 7 بجکر 6 منٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام مسافر و عملہ خیریت سے رہے۔








