‎ترکیہ کے وزیر داخلہ کا پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کادورہ،یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کادورہ کیا۔‎جمعرات کووزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔ ‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کادورہ کیا۔‎جمعرات کووزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔

‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو سراہا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔