واشنگٹن۔24جولائی (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تعلیمی پروگرام کے تحت امریکا کا دورہ کرنے والے 25پاکستانی طلبہ پر مشتمل گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ذہنی افق کو وسعت دینے اور نئی معلومات کے حصول کے لیے اس تعلیمی پروگرام کو ایک موقع کے طور پر استعمال کریں۔ سٹڈی آف یو ایس انسٹی ٹیوٹس (ایس یو ایس آئی) پروگرام کا مقصد پاکستان اور …
تعلیمی پروگرام کو موقع کے طور پر استعمال کریں، امریکا کا دورہ کرنے والے طلبہ سے ملاقات میں پاکستا نی سفیر کی گفتگو

مزید خبریں
واشنگٹن۔24جولائی (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تعلیمی پروگرام کے تحت امریکا کا دورہ کرنے والے 25پاکستانی طلبہ پر مشتمل گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ذہنی افق کو وسعت دینے اور نئی معلومات کے حصول کے لیے اس تعلیمی پروگرام کو ایک موقع کے طور پر استعمال کریں۔ سٹڈی آف یو ایس انسٹی ٹیوٹس (ایس یو ایس آئی) پروگرام کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف ثقافتوں کے حامل افراد کے مابین ہم آہنگی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ 5 ہفتوں پر مشتمل یہ سالانہ پروگرام 2010 میں شروع کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ 1950 کی دہائی سے لے کر آج تک تعلیم کا شعبہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط ربط رہا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز طلبہ کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ہمارے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات اور مہارتوں کے تبادلے کا عمل ہے اور آپ یہاں سے حاصل کردہ قابل قدر معلومات اپنے ملک میں لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دانشورانہ صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ آپ جس ماحول جس میں کام کرتے ہیں،آپ کے ساتھی آپ کے تجربے سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔پاکستانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ کو جو تجربہ حاصل ہوگا اور امریکا میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے جو مشاہدہ کیا ہے وہ اس مشاہدے کی گہرائی کو اپناسکیں گے۔
انہوں نے طلبہ کو یاد دلایا کہ وہ ایک بھرپور تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں، جوقوم کی تعمیر 75کے سال اور بہت سی مشکلات سے نمٹنے کی حامل ہے ۔پاکستانی سفیر نے امریکی حکومت اور ایس یو ایس آئی پروگرام کے انعقاد میں شامل افراد کا دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ کی میزبانی پر یونیورسٹی آف میساچوسٹس، ایم ہرسٹ اور امریکی مینٹورز کو بھی سراہا۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیر نے پاکستانی طلبی کے وفد سے بات چیت کی
۔اس موقع پر طلبہ نے اپنے تجربات بارے آگاہ کرتے ہوئے انفرادی اور سماجی سطحوں پر نمایاں تنظیمی مہارتوں، ریاستی اور وفاقی سطح پر پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد، بات چیت کا ماحول، تنوع کو اختیار کرنے ، شمولیت کا جذبہ، مساوی مواقع کی فراہمی اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنے والے باخبر افراد کی موجودگی کو سراہا۔ انہوں نے امریکی معاشرے کے ایک متعین پہلو کے طور پر امریکی خواب کو عملی شکل دینے میں کامیابی بارے آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے طلبہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔
C








