اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے 11ستمبر کو پاکستان آئے گی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ثناءاللہ امان نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ15سے17ستمبر تک پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی جس کے لئے تھائی …
تھائی لینڈکی ٹیم پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے 11ستمبر کو پاکستان آئے گی
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے 11ستمبر کو پاکستان آئے گی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ثناءاللہ امان نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ15سے17ستمبر تک پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی جس کے لئے تھائی لینڈ کی ٹیم 11ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز عیدالاضحی کے فورا بعد6ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔جس میں ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے باصلاحیت2کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا جبکہ اعصام الحق اور عقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنی قرار دیا ہے وہ ٹائی میں بغیر ٹائی کے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لئے مجموعی طور پر4کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔









