تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 36.65 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): ملک میں تیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں 36.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020 تک کی مدت میں تیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 34.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): ملک میں تیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں 36.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020 تک کی مدت میں تیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 34.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 36.65 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تیل وگیس کے پیداوارکے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 25.1 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔اگست 2020 میں ملک میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 17.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔جاری مالی سال میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 226.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 162 ملین ڈالررہاتھا۔