ثانیہ مرزا اور آندریجا کلیپک دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلزپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

دبئی ۔8مارچ (اے پی پی):بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی راجرز اور ان کی چین کی جوڑی دار سائی ژنگ کو شکست دیکر ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل …

دبئی ۔8مارچ (اے پی پی):بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

انہوں نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی راجرز اور ان کی چین کی جوڑی دار سائی ژنگ کو شکست دیکر ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یو اے ای کے دبئی ٹینس سٹیدیم میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلزابتدائی رائونڈ میں بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی راجرز اور ان کی چین کی جوڑی دار سائی ژنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔