جموں میں بہنے والے خون کا ہر قطرہ آج بھی آزادی کی صدا بن کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے،محسن نقوی

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے لہو سے آزادی کے چراغ روشن کرنے والے جانثاروں کو سلام پیش کیا ہے۔جمعرات کو یوم شہدائے جموں پراپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اپنی آزادی اور شناخت کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،وادی ظلمت کے شہداء نے ظلم و جبر کے مقابلے میں استقامت اور قربانی …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے لہو سے آزادی کے چراغ روشن کرنے والے جانثاروں کو سلام پیش کیا ہے۔جمعرات کو یوم شہدائے جموں پراپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اپنی آزادی اور شناخت کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،وادی ظلمت کے شہداء نے ظلم و جبر کے مقابلے میں استقامت اور قربانی کی لازوال داستان رقم کی،6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ افواج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں میں مسلم آبادی کا سازش کے تحت قتل عام کیا اور 2 لاکھ سے زائد مسلمان شہید کئے گئے،خاندان کے خاندان اجاڑ دئیے گئے،یہ سانحہ نام نہاد جمہوریت کے بدترین ظلم و ستم کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں بہنے والے خون کا ہر قطرہ آج بھی آزادی کی صدا بن کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے،آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اسی وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ساتھ بربریت جاری رکھے ہوئے ہیں،پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔یوم شہدائے جموں آزادی کی جدوجہد کا روشن استعارہ ہے،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ظلم مٹ کر رہے گا اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔