جمیکا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم 407 رنز بنا کر آﺅٹ، مصباح الحق نے ناقابل شکست 99 رنز بنائے، یونس خان، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں

کنگسٹن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی ٹیم مصباح الحق کے ناقابل شکست 99 رنز اور یونس خان، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، پاکستانی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا، اس طرح …

کنگسٹن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی ٹیم مصباح الحق کے ناقابل شکست 99 رنز اور یونس خان، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، پاکستانی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 72 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 99 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، سرفراز احمد اور بابر اعظم نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

Leave a Reply