اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کےاعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر 2024 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 1434000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 64 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 ستمبر تک جننگ فیکٹریوں میں 3934000 گانٹوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ پنجاب کی فیکٹریوں میں …
جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کےاعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر 2024 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 1434000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 64 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 ستمبر تک جننگ فیکٹریوں میں 3934000 گانٹوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ پنجاب کی فیکٹریوں میں 15 ستمبر تک 539000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 65 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال 15 ستمبر تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 1545000 گانٹھوں کی آمد ریکارکی گئی تھی۔ 15 ستمبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 895000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 63 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 ستمبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 2389000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔








