جوہانسبرگ ۔ 18 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم طویل المدتی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی، پروٹیز ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم (کل) جمعہ کو سسکس کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، جنوبی افریقن ٹیم 21 مئی کو نارتھمٹن شائر کے خلاف دوسرا …
جنوبی افریقن ٹیم (کل) سسکس کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔ 18 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم طویل المدتی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی، پروٹیز ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم (کل) جمعہ کو سسکس کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، جنوبی افریقن ٹیم 21 مئی کو نارتھمٹن شائر کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 مئی دوسرا میچ 27 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔






