جوہانسبرگ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کمبرلی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی …
جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کمبرلی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 104 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت لی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 22 اکتوبر کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔








