جوہانسبرگ۔18مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیمبا باووما دونوں فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان ہوں گے، پاکستان ٹیم رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ پہنچے گی۔ جمعرات کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کیا، آل رائونڈر ویہان لوبے اور فاسٹ بائولر لیزاڈ ولیمز …
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا

مزید خبریں
جوہانسبرگ۔18مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیمبا باووما دونوں فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان ہوں گے، پاکستان ٹیم رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ پہنچے گی۔ جمعرات کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کیا، آل رائونڈر ویہان لوبے اور فاسٹ بائولر لیزاڈ ولیمز کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
لوبے کو ٹی ٹونٹی جبکہ ولیمز ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ دونوں میں شامل ہوں گے۔ ایک روزہ میچوں کے لئے 22 رکنی سکواڈ جبکہ ٹی ٹونٹی میں 17 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز سخت کوویڈ پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائے گی، کھلاڑیوں کو کوویڈ ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
جنوبی افریقی ون ڈے سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کاک وکٹ کیپر، ہینڈرکس، ہینرج کلاسین، جانیمن ملان، کیشوو مہاراج، مارکرم، ڈیوڈ ملر، ونگی نگیدی، اینرچ نوکیا، فیلھوک وایو، کگیسو ربادا، تبریز شمسی، جون جون سمٹ، راسی وان ڈر دوسین، جونیئر ڈالا، سمپالا، ملڈر، سیساندا میگالا، کیل ویرینے، ڈیرن ڈپاویون اور لیزاڈ ولیمز شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، فورٹیون، ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، کلاسین، جورج لنڈے، راسی وان ڈر دوسین، ماگالا، پریٹوریس، تبریز شمسی، سمپالا، وکٹ کیپر کیل ویرینے، وین بلجون، پریٹوریس، لیزاڈ ولیمز اور ویہان لوبے شامل ہیں۔








