سنچورین۔1اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل حریف ہے، ہم وننگ کمبی نیشن کے ساتھ آئے ہیں، تیاری اچھی ہے، کامیابی حاصل کریں گے، میزبان ٹیم کے خلاف سیریز جیت کر اپنے پوائنٹس بہتر کریں گے، اپنے باﺅلرز پر اعتماد ہے، مخالف ٹیم کو300 سے کم رنز تک محدود رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنوی افریقہ کے …
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں پاکستان فیورٹ ہے، مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ بابر اعظم

مزید خبریں
سنچورین۔1اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل حریف ہے، ہم وننگ کمبی نیشن کے ساتھ آئے ہیں، تیاری اچھی ہے، کامیابی حاصل کریں گے، میزبان ٹیم کے خلاف سیریز جیت کر اپنے پوائنٹس بہتر کریں گے، اپنے باﺅلرز پر اعتماد ہے، مخالف ٹیم کو300 سے کم رنز تک محدود رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنوی افریقہ کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور یہی ہمارے فائدے میں ہیں۔ جمعرات کو ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی سٹرینتھ اور کمبی نیشن اچھا ہے لیکن جس طرح ہماری تیاری ہے میں پاکستان ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں۔
ہماری پریکٹس اچھی رہی اور تمام کھلاڑیوں نے خود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم پراعتماد ہے، جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ سیریز جیت کر اپنے پوائنٹس کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پریکٹس بھی اس پلان کے مطابق کی ہے کہ سٹرائیک ریٹ اچھا ہو، 350 رنز تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن ذہن میں ہے، ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہی ہوتی ہیں، جو مناسب ہو گا اسے کھلائیں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ فور بلے باز اچھا کھیلیں گے تو سٹرائیک بھی اچھا ہو گا اور 350 رنز تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور یہی ہمارے فائدے میں ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ کھلانے سے پرفارمنس بھی بہتر ہوتی ہے اور اعتماد بھی بڑھتا ہے، ہمیں اپنی باﺅلنگ پر اعتماد ہے جو مخالف ٹیم کو 300 سے کم رنز تک محدود رکھ سکتی ہے۔
کپتان بابر اعظم نے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی بہترین ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی طرح سرفراز احمد کے لئے بھی پلان موجود ہے، جب بھی موقع بنا تو سرفراز احمد کو کھلائیں گے۔








