اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے جنگ گروپ کی طرف سے نیب پر لگائے گئے بے بنیاد، من گھڑت، لغو، جھوٹے اور حقائق کے منافی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے، نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ نیب …
جنگ گروپ کی طرف سے نیب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد، من گھڑت، لغو اور حقائق کے منافی ہیں،قومی احتساب بیورو کا اعلامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے جنگ گروپ کی طرف سے نیب پر لگائے گئے بے بنیاد، من گھڑت، لغو، جھوٹے اور حقائق کے منافی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے، نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب ہمیشہ آزادی صحافت پر سختی سے یقین رکھتا ہے مگر کسی دباﺅ، دھمکی اور بے بنیاد پراپیگنڈے کی پرواہ کئے بغیر مبینہ طو ر پر بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری اور فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمان کو (آج) جمعہ کو احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا جہاں پر نیب قانون کے مطابق اپنا موقف پیش کرے گا۔ نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ نیب کے بارے میں خصوصاً کیس کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ارشد شریف کیس میں فیصلے کی روشنی میں نیب کے متعلق خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان نیب سے نیب کا موقف لیا جائے۔








